لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ 2014ءکے دھرنے کے بعد سے کسی پروگرام میں شریک نہیں ہوئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ رحیق عباسی نے ذاتی مصروفیات پر عہدہ چھوڑا۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباس نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ترجمان پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ رحیق عباسی نے ذاتی مصروفیات کے باعث پارٹی عہدہ چھوڑا۔ ذرائع کے مطابق رحیق عباسی 2014ءمیں ایک سال کی رخصت لیکر انگلینڈ گئے تھے، انہوں نے دھرنے کے بعد سے کسی بھی پارٹی پروگرام میں شرکت نہیں کی۔