تازہ تر ین

200 ارب نقصان کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے گھٹنے ٹیک دئیے

کراچی (خصوصی رپورٹ) 200 ارب کے نقصان کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے 10روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ سندھ حکومت کی طرف سے بالآخر مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو منانے کی کوششیں رنگ لے آئیں، گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات ماننے کی حکومتی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی ، جس کا اعلان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس میں کیا ۔ تاہم 10 روز سے جاری پہیہ جام ہڑتال نے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کا کباڑہ نکال دیا ۔ صنعتکاروں کے مطابق نقل و حمل کا نظام مفلوج ہونے سے ایکسپورٹ آرڈر بروقت پورے نہیں ہو سکے اور معیشت کو 200 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماں کا کانفرنس میں کہنا تھا کہ گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کی جا رہی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ نے مطالبات مان لیے ہیں تاہم آئندہ کسی کو تنگ کیا گیا اور نا انصافی ختم نہ ہوئی تو پھر ہڑتال پر چلے جائیں گے اور اگلی مرتبہ سب کچھ بند کردیں گے ۔ دوسری جانب ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے مال کی ترسیل شروع کردی ہے اور گاڑیاں سڑکوں پر لے آئے ہیں جبکہ 10 روز سے ہڑتال پر کھڑے ٹرک ایک ساتھ سڑکوں پر آنے سے شہر میں ٹریفک کا دبا بڑھ گیا ۔ گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کیلئے سیکیورٹی دی جائے گی ۔ مال بردار گاڑیاں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ مال کی ترسیل کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ٹرانسپورٹرز اب بھی تذبذب کا شکار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain