تازہ تر ین

ماﺅں کے عالمی دن پر اپنی ماں کے پاﺅں دھو کر پینے والی لڑکی کیساتھ کیا ہوا؟؟

سانگلہ ہل (خصوصی رپورٹ ) سانگلہ ہل ،ماں کی عظمت کو سلام معجزہ قدرت کا آٹھ سال سے بیمار لڑکی ماں کے پاﺅں دھوکر پانی پینے سے تندرست ہو گئی ۔بیٹی نے محنت کش والدہ کو مزدوری سے ہٹا دیا اور دن رات اسکی خدمت کرنے میں مصروف ہوگئی ۔نواحی گاﺅں مصطفی آبا د میں ایک خاتون عائشہ بی بی برسوںسے تنور پر روٹیاں لگا کر محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی اسکی بچی طاہرہ آٹھ سال سے پیٹ کے درد میں مبتلا رہتی تھی کافی علاج کرانے کے بعدبھی وہ صحت مند نہ ہوئی گزشتہ رات طاہرہ کو خواب میں بتایا گیا کہ تم اپنی والدہ کے پاﺅں دھوکر وہ پانی پیﺅ جس سے تم صحت یاب ہوجاﺅں گی مدڑ ڈے (ماں کی عظمت کو سلام ) کے موقع پر رات کے وقت خواب سے بیدار ہونے کے بعد طاہرہ نے اپنی والدہ کوچارپائی پر بیٹھا کر پانی سے اسکے پاﺅںدھوئے اور طاہرہ نے وہ پانی پی لیا آدھا گھنٹے کے بعد طاہر ہ خدا کی قدر ت سے صحت یاب ہوگئی اس پر اس نے اپنی ماں کو خواب سناتے ہوئے اس کے پاﺅں پرسر رکھ کر اس سے ناراضگی کی معافی ما نگی اور ماں کو مزدوری سے منع کر دیا اور اسکی خدمت میں مصروف ہوگئی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain