گڑھ مہاراجہ (نمائندہ خبریں) شادی شدہ لڑکی سے دو افراد کی ز یادتی مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی پولیس کا صلح کےلئے دباﺅ متاثرہ لڑکی کا وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ موضع کنڈل کھوکھراں تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ کی رہائشی لڑکی مسمات ام لیلیٰ اپنے خاوند ناصر علی قوم سیال کے ہمراہ خبریں آفس گڑھ مہاراجہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل وہ اپنے خاوند سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے پاس چلی گئی تھی اسکے والدین غریب تھے اس لیے میں نے اپنا پیٹ پالنے کےلئے ڈاکٹر شہزاد انور کے گھر کام کاج شروع کر دیا ایک رات اچانک ڈاکٹر شہزادانور اور اسکے دوست محمد نعیم نے اسکے ساتھ زبردستی زیادتی کرڈالی صبح کو موقع دیکھ کر میں فرار ہو گئی اور اپنے خاوند کے گھر پہنچ گئی اس کے بعد میں نے پولیس کو کاروائی کےلئے درخواست دی میڈیکل رپورٹ ہونے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ایک ماہ بعد خواتین کو ہراساں کرنے والے پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن میں درخواست گزاری تو میری ایف آئی آر درج ہوئی لیکن دو دن گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ اسرار احمد سہو گڑھ مہاراجہ،تفتیشی آفیسر نعیم علم الدین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت ملنے تک ہم گرفتار ی عمل میں نہیں لا سکتے متاثرہ لڑکی نے وزیر پنجاب میاں شہباز شریف ،چیف ایڈیٹر خبریں جناب ضیاءشاہدسے فوری نوٹس لیکر ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ عوامی حلقوں نے سوسائٹی فارہیومن رائٹس اور خبریں کی ٹیم کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں معاملہ میڈیا میں شائع ہونے پر ڈاکٹر اختر عباس ضلعی جنرل سیکرٹری سوسائٹی فارہیومن رائٹس خانیوال کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ظلم وہاں خبریں کے ماٹو کو درست ثابت کیا ہے، جبکہ سوسائٹی فارہیومن رائٹس نے بھی ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو اجاگر کرتے ہوئے غریب خاتون سے زیادتی کے نتیجے میں اسے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔