تازہ تر ین

مریم اورنگزیب کی طرف سے سی پی این ای کا صدربننے پر ضیا شاہد کو گلدستہ کا تحفہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی طرف سے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کو مسلسل دوسری مرتبہ سی پی این ای کا صدر منتخب ہونے پر گلدستہ بھجوایا گیا۔ گلدستہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد سلیم، ڈائریکٹر پی آئی ڈی لاہور اعجاز حسین نے نومنتخب صدر سی پی این ای کو پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد بھی موجود تھے۔ پی آئی او محمد سلیم نے اس موقع پر کہا کہ ضیا شاہد دانشور صحافی ہیں۔ یقین ہے کہ ان کی قیادت میں سی پی این ای مدیران کے مسائل و مشکلات کو بہتر طریقے سے حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضیا شاہد عامل صحافی ہیں اس لئے وہ صحافیوں کے مسائل و مشکلات کو خود بہتر طور پر جانتے ہیں۔ انہوں نے مریم اورنگزیب کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain