تازہ تر ین

’یادیو ‘کی خود کشی سے ہندوستان میں کھلبلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نیوی اہلکار وکاش یادیونے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورت کے بھارتی نیوی کے اہلکار وکاش یادیو نے سرکاری پستول کن پٹی پر رکھ کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔وکاش یادیو مشرقی نیول کمانڈ میں سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھا۔بھارتی نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وکاش یادیو کا تعلق ریاست مدھیا پردیش سے ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے پستول سے خود کو گولی ماری تاہم واقعے کے تحقیقات جاری ہیں۔گولی کی آواز سننے والے دیگر اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر یادیو کو ہسپتال منتقل کر نے کی کوشش کی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی نیوی کا ایک اہلکار افسران کے ناروا سلوک سے تنگ کر آکر کیرالہ میں بھارتی بحریہ کے قائم اڈے میں خودکشی کر چکا ہے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain