سےالکوٹ (بیورو رپورٹ) وفاقی وزےر بجلی و پانی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دشمن کو جو جواب دیا گیا اس کے نتیجے میں بھارتی فوجی ہلاک ہوئے اور انکی چوکیاں بھی تباہ کی گئیں،ہمارا دشمن غلطی میں نہ رہے کہ وہ ہماری سالمیت کو نشانہ بنائے اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھی کرے تو ہم خاموش بیٹھے رہےں گے،ہم اپنی سرزمین کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہےں۔ہمارے کشمیری بھائی آزادی کی جنگ لڑرہے ہےں، آزادی کی تحریک چلارہے ہےں،نشاءاللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا،9ہزار سے زائد گریڈ اسٹیشن ہےں جن میں 30فیصد سے زائدہمارے نقصانات ہورہے ہےں جو ہماری برداشت سے باہر ہےں،پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بارہوا کہ19ہزار میگاواٹ کا بیریئر کراس ہوا ہے۔گزشتہ روز انیس ہزار دوسوبہترمیگاواٹ بجلی نہ صرف پیدا کی گئی بلکہ تقسیم بھی کی گئی۔ انتہائی گرمی میں بجلی کی طلب 23ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرجاتی ہے۔رواںماہ میں 15 سو سے 2ہزار میگاواٹ تک بجلی قومی گریڈ میں شامل ہوجائے گی۔میڈیا سے کہتاہوں کہ جن علاقوں سے بجلی لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہورہیں وہ ان علاقوں کے بلوں کے واجبات کو چیک کریں۔جن علاقوں میں بجلی چوری کی جاتی ہے اور ریکوری کم ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ہم بجلی مفت بانٹنے نہیں آئے۔پورے پاکستان میں جہاں کہیں بجلی چوری کے لئے کنڈے استعمال کئے جاتے ہےں۔وہاں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔کسی مخصوص صوبے یا علاقے میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔اگر ایسے لوگوں کو جو بجلی چوری کرتے ہےں بجلی کی سپلائی دی جائے تو ان کا بل کون ادا کرے گا۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ2018 میں قوم کو بجلی وافر مقدار میں مہیا کی جائے گی۔یہ بات واضع کرنا چاہتاہوں کہ بجلی کی پیداوار فالتو بھی ہوئی تو چوروں کو بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔قبل ازےں وفاقی وزیردفاع ، پانی بجلی خواجہ محمد آصف نے آج مسلم لیگ کے مرکزی رابطہ آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے ۔اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ذوالفقار غوری، میئر توحید اختر چودھری، محمود الحسن بابر خاں ، میاں اشفاق ، نبیل خالد لون، فاروق گھمن اور مرزا اکرم بھی اس موقع پرموجود تھے ۔رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام نے 60خواتین اور مردوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے امدادی رقوم کے چیکس بھی تقسیم کئے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر تنقید کرنے والے سمجھنا چاہیں تو ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ سورج سے سولر بجلی پیدا ہوتی ہے رات کو سولرپلانٹ بجلی پیدا نہیں کرتا ہے، تنقید کرنے والے تھوڑی سی کامن سینس استعمال کریں۔ گذشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اپنے سوشل میڈیا پر موجود اکا¶نٹ سے مختلف بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کا چارٹ شیئر کیا اور لکھا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بن گیا ہے کہ پاکستان میں ایک ہزار دو سو اڑتالیس میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور یہ روشن پاکستان کی طرف اقدامات ہیں مگر چارٹ کے شیئر کرنے کے ساتھ ہی مختلف صحافیوں، اینکروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شدید تنقید شروع کر دی کہ قائداعظم سولر پر اربوں روپے خرچ کئے گئے مگر اس کے باوجود لوڈشیڈنگ میں اس سے ایک بھی میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مہربانی کر کے سکرین پر لکھے ٹائم کو دیکھو، سورج کے غروب ہونے کے بعد سولر سے پیدا ہونے والی بجلی صفر ہو جاتی ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ تنقید کرنے والوں کو تھوڑی سی عقل سے کام لینا چاہئے چارٹ پر رات کے سات اڑتالیس بجے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے دن کے وقت سولر انرجی سے پیدا ہونے والی بجلی کے بارے میں بتایا کہ دوپہر کو دو سو اکاسی میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ کل سولر انرجی کی نصب صلاحیت چار سو میگاواٹ ہے۔ تنقید کرنے والوں کو سمجھنا چاہئے اگر وہ سمجھ سکیں کہ سورج سے سولر انرجی پیدا ہوتی ہے۔