پشاور(خصوصی رپورٹ)خیبرپختونخوا کاآئندہ مالی سال کا بجٹ آج برو ز بدھ پیش کیاجائے گا۔بجٹ کا کل حجم 6سوارب روپے کے لگ بھگ ہے۔صوبائی کابینہ بجٹ اجلاس سے قبل بجٹ تجاویزکی منظوری دے گی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکاآئندہ مالی سال کابجٹ آج بروز بدھ پیش کیاجائے گا۔بجٹ کا کل حجم 6سوارب روپے کے لگ بھگ ہے۔صوبائی کابینہ بجٹ اجلاس سے قبل بجٹ تجاویزکی منظوری دے گی اس ضمن میں خیبرپختونخوااسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دوپہر دوبجے طلب کیاگیاہے،اجلاس کی صدارت اسپیکراسد قیصرکریں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا بجٹ کا اجلاس آج (بدھ) دن دو بجے طلب کرلیا ہے۔ نئے مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اراکین اسمبلی ‘ سپیکر‘ ڈپٹی سیکر‘ وزیراعلیٰ کی تنخواہوں‘ الاﺅنسز میں اضافے کی منظوری جنوری میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔