لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم سب پاکستانی ہےں اور پاکستان کا ہم پر بہت قرض ہے۔ ہمےں اجتماعی کاوشوں اور انتھک محنت سے پاک دھرتی کایہ قرض چکانا ہے ۔ گزشتہ 70برس کے دوران ہم من حےث القوم اپنی اپنی حےثےتوں سے انصاف نہےں کرسکے۔ہم نے اپنے بچوں کو وہ پاکستان نہےں دےا جو ان کا حق ہے ۔وطن کی مٹی آج بھی ہم سے سوال کررہی ہے ۔ 70برس مےں ہماری ناکامےاں زےادہ اورکامےابےاںکم ہےں ۔پاکستان اگر آج پیچھے ہے تو اس کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں بلکہ ہم سب ہےں۔ سےاستدان، جرنےل،جج،بےوروکرےسی،اشرافیہ اورہم سب نے پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔سےاسی حکومتےں ہوں ےا فوجی کوئی بھی قوم کی توقعات پر پورا نہیں اتریں۔ 70برس گزرنے کے باوجود ہم آج بھی اےک دوسرے کے ساتھ دست و گربےاں ہےں ۔وطن عزیز کی مٹی ہم سے اپنا قرض چکانے کا سوال کررہی ہے – ہم سب نے وطن عزےز کی خاطرملکر کام کرنا ہے اورپاکستان کی عزت و وقار کو بلند کرنے کےلئے ےکجان دوقالب ہونا ہے ۔آج بھی ہم اےک ہوجائےں تو پاکستان اقوام عالم مےں اپنا کھوےا ہوا مقام ضرورحاصل کرے گا۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے ان خیالات کا اظہارآج ماڈل ٹاﺅن میں 106وےں نےشنل مےنجمنٹ کورس مےں شرکت کرنے والے اعلیٰ افسران سے اپنے کلےدی خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ معاشی و سماجی عدم مساوات نے دورےاں پےدا کی ہےں ۔معاشی و سماجی تفاوت پاکستان کے راستے مےں بڑی رکاوٹ ہے۔ امےر اور غرےب کے بچوں کو ےکساں حقوق اورمساوی مواقع ملنے تک پاکستان آگے نہےں بڑھے گا۔ سب کوآگے بڑھنے کے ےکساں حقوق اوربرابر کے مواقع ملنا ضروری ہےں ۔امےر اورغرےب کے بچوں کے درمےان عدم مساوات کی خلےج کو توڑنا ہوگا۔ وزیراعلی نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ملک کو درپےش چےلنجز سے نمٹنے کے لئے آپ کا کردارانتہائی اہمےت کا حامل ہے ۔آپ محنت ،عزم اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرےں اورملک و قوم کی خدمت کرےں ۔وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلدیاتی نظام عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور بلدیاتی ادارے جمہوری نظام کا اہم حصہ ہیںاو راس نظام کے ذرےعے عوام کو بہترین سہولتیں ملتی ہیں۔ بدقسمتی سے آمرانہ حکومتوں نے ان اداروں کو اپنے اپنے ادوار حکومت کو طوالت دینے کے لئے استعمال کیااورمشرف کا دور اس کی بد ترین مثال ہے جب بغیر چیک اینڈ بیلنس اور موثر مانیٹرنگ کے ان بلدیاتی اداروں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔ہم نے مضبوط اور فعال بلدیاتی نظام دیاہے او ر بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی طو رپر مستحکم کیا ہے۔اداروں کو خطیر وسائل دےکر بااختیار بنایا گیاہے اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو خطیر ترقیاتی فنڈز مہیا کئے ہیں جو کہ کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال نہیں ہوسکتے، اس کے ساتھ ساتھ ہم بلدیاتی اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیںتاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ پنجاب حکومت ان بلدیاتی حکومتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی جو عوام کی خدمت میںنمایاں کارکردگی دکھائیں گی اور فنڈز کا بروقت استعمال کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ دیہی آبادی کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 4سالوںمیں صوبے بھر میں کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام پر 65ارب روپے خرچ کئے گئے ہیںاور یہ پاکستان کا دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے شاندار پروگرام پر عملدرآمد سے دیہی طرز زندگی بدلا ہے اور دیہی آبادی کو بہترین سہولتیں میسر آئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دیہی آبادی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھی موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ 2010میں 6موبائل ہسپتال خرید کر جنوبی پنجاب میں بھجوائے گئے اور یہ ہسپتال دیہی آبادی کو معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں۔ اس سال 15مزید موبائل ہسپتال منگوائے جا رہے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال میں مزید 100موبائل ہسپتال منگوانے کی پلاننگ کی گئی ہے،اس طرح دیہی و بنیادی مراکز صحت کی جگہ موبائل ہسپتال دیہی علاقوں میں لوگوں کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بھی ایک بڑا پروگرام بنایا گیاہے -جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں سے اس پروگرام کا آغاز کیا جا رہاہے اوراس پروگرام کا دائرہ کارپورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔ دیہی آبادی کی ترقی و خوشحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے شہروں کی جانب آنے کا رحجان کم ہوگا تاہم اس ضمن میں مزید عملی اقدامات کرنے ہیں۔دیہی آبادی کو روزگار کے مواقع ان کی دہلیز پر فراہم کرنے ہیں اور دیہات میں بسنے والوں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بناناہے۔ انہوںنے کہاکہ زرعی شعبہ کی ترقی اورکسان کی خوشحالی کے لئے بھی جامع اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ان اقدامات کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ رواں برس گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے دیہی اراضی کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیاہے جس سے کروڑوں عوام کو فائدہ ہواہے اوراب 35منٹ میں فرد ملکیت کا حصول ممکن ہواہے اور انتقال اراضی کا عمل 45منٹ میں مکمل ہوجاتاہے۔ اگلے مرحلے میں گرداوری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کرپشن ، جعل سازی اور دھوکہ دہی کا خاتمہ ہواہے اور اس نظام سے پٹواری کلچر کا خاتمہ کیا گیاہے تاہم بعض افسران نے تحصیلدار وں کو اس نظام میں شامل کرنے کی کوشش کی تو ان افسران کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے اور مقدمات درج کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایسا شاندار نظام ہے جس کو پورے ملک میں رائج ہونا چاہےے۔ عوام کی سہولت کے لئے خدمت سنٹرز بنائے گئے ہیںاور میں اس نئے نظام پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے پنجاب لینڈ ریکارڈ ا تھارٹی بھی بنائی گئی ہے۔ چیک اینڈ بیلنس او رموثر مانیٹرنگ کے باعث مقررہ اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خدمت سنٹرز کے نظام کو تحصیل ، سب تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر لے کر جائیں گے تاکہ عوام کو سہولت ملے۔ قدرتی آفات کی صورت میں بھی یہ جدید نظام معاون و مددگار ثابت ہوگا،گندم خریداری مہم کے دوران بھی لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے استفادہ کیا گیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت بناہے او ریہ قومی سطح پر عزم وہمت کی داستان ہے۔ پاکستان کو نیوکلیئر پاور بنانے کے لئے تمام سیاسی حکومتیں، ادارے او رپوری قوم پر عزم تھی اور پوری قوم کی اجتماعی سوچ اور عزم کی بدولت پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے اس کادفاع نا قابل تسخیر ہوا اور اب دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتااور میں سمجھتا ہو ںکہ اجتماعی سوچ او رفکر ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ پاکستان ایک طرف تو ایٹمی قوت ہے لیکن دوسری طرف تعلیم ،صحت او ردیگر سماجی شعبوں میںمقرر کئے جانے والے اہداف حاصل نہیں کئے گئے،جس کی ایک بڑی وجہ اقربا پروری، کرپشن، غیر پیشہ وارانہ طرز عمل اور عزم کی کمی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت ، شفاف اور معیاری تکمیل کے پیچھے بھی ٹیم ورک ،محنت او راجتماعی سوچ کی قوت ہے۔ وادی مہران ، بلوچستان ،کے پی کے اور پنجاب میں رہنے والوں کو ملکر ملک کا مستقبل تابناک بناناہے او رگرین پاسپورٹ کی عزت بحال کرنا ہے، یہ تقریروں ،خطبوں اور باتوں سے نہیں بلکہ محنت اور اجتماعی کاوشوں کی بدولت ہی ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی کا مسئلہ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں اس مسئلے پر توجہ نہیں دی گئی۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں موثر اقدامات کئے ہیں او راس ضمن میں عالمی بینک ہمارا اہم پارٹنر ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی اس مقصد کے لئے خطیر وسائل رکھے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو علاج معالجہ اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے او رصحت عامہ کے شعبہ کی بہتری کے لئے بھی موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس کی روک تھام او رعلاج معالجے کی فراہمی کے حوالے سے بھی موثر پروگرام کو آگے بڑھایا جا رہاہے۔ لاہو رمیں پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینک پوری طرح فعال ہے اور اس طرح کے فلٹر کلینکس پنجاب کے 36اضلاع میں بنائے جا رہے ہیںجو ستمبر تک مکمل ہوجائیںگے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم بحیثیت سیاستدان، جج، افسران، سرمایہ کاراور تاجر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں او رہم نے اپنے وطن اور بچوں کےساتھ انصاف نہیں کیاہے لیکن اب ماضی کی غلطیوں پر رونے دھونے کا اور آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں ہمیں ان غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھناہے اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے مل جل کر آگے بڑھنا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں گزشتہ چار سال مےںشفافےت کے نئے مےنار قائم کےے گئے ہےںاورسازشوں کے باوجودملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر کو تےزی سے آگے بڑھاےا ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود کےلئے اٹھ رہا ہے اوربےن الاقوامی ادارے پاکستان مےں کرپشن کی کمی اورشفافےت مےں اضافے کا اعتراف کررہے ہےں ۔وزیراعلی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے معےشت کو مستحکم بناےا ہے اورآج ملک معاشی طو رپر مضبوط ہے-انہوںنے کہاکہ ترقی مخالف اےجنڈے پر کام کرنےوالے بعض سےاسی عناصر پہلے کی طرح آئندہ بھی ناکام رہےں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے106وےں نےشنل مےنجمنٹ کورس مےں شرکت کرنے والے اعلی افسران سے کلےدی خطاب کیا اور وزیراعلیٰ نے کورس کرنے والے اعلیٰ افسران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مدلل انداز میں جواب دئےے۔چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات نے صوبہ پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے امن عامہ کی فضا کو بہتر بنانے اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سرکاری امور کی انجام دہی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 106وےں نےشنل مےنجمنٹ کورس مےں شرکت کرنے والے اعلیٰ افسران کے وفد کی قیادت نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر عظمت علی رانجھا کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی- ملاقات میں بجٹ تجاویز ،امن عامہ ، ترقیاتی سکیموں ، گندم خریداری مہم او ررمضان پیکیج کے حوالے سے بات چیت کی گئی-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کے لئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیںاوروزیراعظم کی قیادت میں ملک بھر میں توانائی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے ملک سے ہمیشہ کےلئے اندھیرے چھٹ جائیں گے-قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں 400میگا واٹ کے شمسی توانائی کے کارخانے لگ چکے ہیںاور300میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ ترکی کی کمپنی لگا رہی ہے-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بہاولپور کے صحرا میں توانائی منصوبے لگا کر نیا جہان آباد کر دیا ہے اورکوئلے کی بنیاد پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا او رسی پیک کا پہلا منصوبہ ساہیوال کو ل پاورپراجیکٹ 1320میگا واٹ بجلی دے رہاہے اوراس منصوبے کا 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے کا کریڈٹ وزیراعظم کی قیادت میں کی گئی کاوشوں اور محنت کو جاتا ہے-انہوںنے کہا کہمنصوبے کی تکمیل سے ملک کے خیر خواہوں کے چہروں پر خوشیاں ہیںجبکہ مٹھی بھر مخالفین اس منصوبے کے چلنے سے پریشان ہیں -انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے وزیراعظم کا عوام سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوگا-انہوںنے کہا کہ ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے بھی موثر اقدامات کئے گئے ہیںاوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک ا فواج ،پولیس،سکیورٹی اداروں کے افسران ، جوانوں ، بچوں اور عام شہریوں نے قربانیاں دی ہیں-پاکستان کے دشمنوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے آگے بڑھ رہاہے -انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا-انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام نے دیہی طرز زندگی میں انقلاب برپا کردیاہے اورملک کی 70سالہ تاریخ میں پہلے کبھی ایسا شاندار منصوبہ نہیں بنا اوریہ منصوبہ معیار، شفافیت اور برق رفتاری سے تکمیل کا اعلی شاہکا رہے-