تازہ تر ین

مشرف،القاعدہ سے نہیں ڈرے, جعلی شیروں سے کیا گھبرائینگے

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں ، پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی،جیالے جنرل ضیا ء، جنرل مشرف اور القاعدہ سے نہیں ڈرے جعلی شیروں سے کیا گھبرائیں گے ،کارکن کھلاڑی اور تخت رائیونڈ کو بتا دیں کہ پیپلز پارٹی کی قوت کیا ہے ،قانون کی بالادستی کے دعویدار اپنی باری پر تصویر سے مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں ، آنے جانے والوں کی نہ بی بی کو فکر تھی اور نہ مجھے ہے ہمیں صرف کارکنوں کی پرواہ ہے وہ ہمارے ساتھ ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاﺅس لاہور میں فیصل آباد ڈویژن کے اجلاس اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات نیئر حسین بخاری ، چوہدری منظور ، مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیصل آباد کے ورکر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،فیصل کی ریلی بہت کامیاب ریلی تھی،وہ پارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی جس کی بنیاد نظریے پر ہو،پیپلز پارٹی ماضی میں آمروں سے ٹکرا چکی ،انتہا پسندوں کو للکار چکی ،ان کے سامنے نواز لیگ کچھ نہیں۔ پیپلز پارٹی کی سوچ عام آدمی کی سوچ ہے اور پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے ہی اقتدار میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جو لیڈر پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں ان کی پرواہ نہیں،آنے جانے والوں کی نہ بی بی کو فکر تھی نہ مجھے ہے، ہمیں کارکنوں کی پرواہ ہے، وہ ہمارے ساتھ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈویزنوں میں آﺅں گا، کارکنوں سے ملوں گا،عید کے بعد تمام ڈویزن ہیڈکوارٹرز میں آﺅں گا، کارکن تیار رہیں، کھلاڑی اور تخت رائیونڈ کو بتا دیں گے کہ پی پی کی قوت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی اور بائیں بازو کی جماعت ہے، ہم اپنے نظریات پر آج بھی قائم ہیں، دنیا میں نظریات مقبول اور کم مقبول ہوتے رہتے ہیں ،پیپلز پارٹی ایک ترقی پسند جماعت ہے، حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ حسین نواز کی تصویر کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ تصویر میں ایسا کیا ہے جس کا شور مچایا جا رہا ہے ۔ بلاول بھٹو نے حسین نواز کی تصویر کے ردعمل میں کہا کہ تصویر میں حسین نواز کرسی پر باعزت تو بیٹھے ہیں ۔ حسین نواز کو کرسی ، سائیڈ ٹیبل ، پنسل ،کاغذ ، فائل سب سہولتیں تو حاصل ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے دعویدار اپنی باری پر تصویر سے مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے گزشتہ پانچ سال قانون کی بالادستی کی بہت باتیں کیں اب خود قانون کی بالادستی کو ماننے کو تیار نہیں ۔علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی میں شہید ہونے والے شہریوں کے کے ورثاءکے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ اور امام خمینی کے مزار پر دھماکہ خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں ، پیپلز پارٹی کسی بھی ملک میں دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے۔خطے میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوشش کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain