اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرمارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ایران کیخلاف ایک چارج شیٹ سنا دی میں سمجھتا ہوں مسلمان ملکوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام نیوز ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش اپنے لئے ایسے ٹارگٹ کا انتخاب کررہی ہے جس سے اس کی طاقت کا اظہار ہو۔ ماہر قانون کامران مرتضی نے کہا کہ جے آئی ٹی اپنی آدھی عمر پوری کرچکی ہے ایک دو روز میں جے آئی ٹی کی جانب سے ایک درخواست بھی فائل ہوجائے گی جس کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔ کام کرنے کے حوالے سے ان کے کیا تحفظات ہیں جب بڑی عدالتیں سیاسی معاملات شروع کرتی ہیں تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا اگلے تیس دن میں جے آئی ٹی کس طرح کام مکمل کر پائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم نے عوامی اسمبلی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف قرارداد پیش کی حکومت کا رویہ قابل افسوس ہے۔ حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ یہ لوگ آمرانہ سوچ کے مالک ہیں لیکن حکومت نہیں جانتی اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور انہیں مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔