تازہ تر ین

بلاول کا دورہ ملتان ،کون کونسی اہم شخصیات پی پی میں شمولیت اختیار کرینگی ،خبر مل گئی

لاہور(ملک مبارک سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو آج لاہور سے ملتان جائیں گے گیلانی ہاﺅس میں افطار ڈنر ہوگا اس موقعہ پر کارکنان سے خطاب ہوگا جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔جنوبی پنجاب میں ن لیگ کے مقابلے میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا بعض سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ۔ناراض کارکنان کے گلے شکوے دور کئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق آج ملتان میں پیپلز پارٹی کا میلہ سجنے جارہا ہے پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو قمر الزمان کائرہ ،چوہدری منطور حسین مرکزی سیکرٹری اطلاعات ،منطور وٹو و دیگر اہم راہنماﺅں کے ہمراہ ملتان جائیں گے جہاں پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ،جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمو ،ایم این اے غلام نور ربانی کھر او دیگر مرکزی رہنما ان کا استقبال کریں گے ۔ذرائع کے مطابق گیلانی ہاوس میں بلاول بھٹو کو افطار ڈنر دیا جائیگا اس موقعہ پر رحیم ےار خان کے علاقہ لیاقت پور کے سابق ایم این اے میجر تنویر اور سجاد جوئیہ سابق ایم ین اے لودھراں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر یں گے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دس اہم شخصیات پارٹی میں اعلان کریں گی کچھ نام ایسے ہیں جن کا اعلان خود بلاول بھٹو کر یں گے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض سیٹوں پر پی پی پی اور پی ٹی آئی آپس میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے امکانات ہیں تاکہ ن لیگ کو بری طرح شکست دی جاسکے اس پر پارٹیز کے درمیان اندرونی خفیہ رابطے جاری ہیں ۔جمشید دستی کو دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل کر نے کی کوششیں جا ری ہیںجمشید دستی کی رحمان ملک سے ملاقات بھی ہوچکی ہے لیکن یوسف رضا گیلانی نوابزدہ افتخار احمد خان کو پیپلز پارٹی کا پلیٹ فارم دینا چاہتے ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوبزادہ منصور خان پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے جس کا فائدہ جمشید دستی کو ہوگا ۔ذرائع کے مطابق جنرل الیکشن میں جنوبی پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا مقابلہ رہے گا مظفر گڑھ کے پی پی پی کے سابق منسٹرز عبدالقیوم جتوئی ،معظم علی خان بھی تزبزب کا شکار ہیں کبھی وہ پی ٹی آئی کے حوالے سے شاہ محمود قرشی سے ملاقاتیں اور کبھی پی پی پی کے حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔جنرل الیکشن میں جنوبی پنجاب مسلم لیگ ن کے ارکان بھی پی پی پی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں ۔بعض پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ارکان بھی ن لیگ میں شمولیت کے لئے تیار ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میںن لیگ کی حکومت رہے گی لیکن پیپلز پارٹی ایک دفعہ بھر جنوبی پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنانا چاہتی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain