لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”مرحبا رمضان“ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد اصغر نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمارے لئے آپ کو اسوة حسنہ قرار دیا۔ آپ کی پہلی شادی سیدہ خدیجة الکبریٰ سے ہوئی۔ یہ شادی آپ کی ایمانداری و خلوص کی بنیاد پر ہوئی تھی۔ 25 سال تک رفاقت رہی۔ حضرت محمد نے تیسری شادی حضرت عائشہؓ سے کی تھی۔ آپ کی کل 11ازواج بنتی ہیں۔ رسول کا ازواج مطہرات کے ساتھ برابر کا سلوک تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیک بیویاں حوروں کی سردار ہونگی۔ مذہبی سکالر ہما تقوی نے کہا ہے کہ قرآن پاک میںکہا گیا ہے کہ ازواج مطہرات ہماری مائیں ہیں۔ آپ نے تمام ازواج مطہرات کے ساتھ برابر کا سلوک کیا اور سب کو برابر کے حقوق دئیے۔ آپ اللہ کے محبوب ہیں۔ آپ کو مشقت والی زندگی گزارنے کی کوئی ضرورت نہیںتھی۔ انہوں نے ایسی زندگی صرف اور صرف اس لئے گزاری کہ ہمارے لئے ایک نمونہ چھوڑ جائیں۔ آپ کی زندگی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے اور ہمیں اس کے مطابق چلنا چاہیے۔ پروگرام میں نعت خواں عرفان حیدری اور منور مدنی نے نعت ”یوں تو معلوم نہیں کیا ہے حقیقت اپنی“، ”نعت سرور تیرا ترانہ ہے“ جبکہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے نعت ”اس طرف بھی کرم کی ہوا چاہیے“ دھوپ ہے چادر مصطفی چاہیے“، نہیں کوئی زمانے میں ہمارا یارسول اللہ“ اور کلام ”ماہِ رمضان، ماہِ رمضان“ پیش کیا۔