لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہ 20 جون کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ عیدالفطر کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 20 جون تک ان کے بینک اکا?نٹس میں منتقل کر دی جائے۔حکومت کے اس فیصلے کے بعد سرکاری ملازمین کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عیدالفطر کے باعث جلد تنخواہ دینے کا فیصلہ کر کے صحیح معنوں میں ریلیف دیا ہے۔