اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کو مشرف اور زرداری کے گندے کپڑوں کی دھلائی کا مرکز قرار دیتے ہوئے طنزاً کہا ہے کہ آندے جا¶ تے دھلدے جا¶ ایک واری پھر لڈے جا¶ انہوںنے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز پیپلز پارٹی کی رہنما¶ں کی تحریک انصاف میں شمولیت پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب حقیقی معنوں میں ڈرائی کلینر بن گئے ہیں کیوں کہ مشرف اور زرداری کے پیروکاروں کا پارٹی میں شامل کرکے وہ ان کے ہی گندے کپڑے صاف کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ عمران خان کی فخریہ پیشکش پر فردوس عاشق اعوان مصطفیٰ کھر، لیاقت جتوئی، علیم خان، راجہ ریاض، نذر گوندل کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے نیا پاکستان بن رہا ہے تو اس پر اتنا ہی کہاجاسکتاہے کہ آندے جا¶ تے دھلدے جا¶ ایک واری پھر لڈے جا¶۔