تازہ تر ین

دھرنے کے دوران بوریاں بھر کر پیسے بنی گالہ کس نے پہنچائے ، خوفناک ، حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں نااہلی اورتوہین عدالت اور پارٹی فنڈنگ کاریکارڈ جمع نہ کرایا جاسکا جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں کیسز میں عمران خان کو حتمی جواب داخل کرانے کیلئے 19 جون تک مہلت دے دی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں ممنوعہ ذرائع سے پارٹی فنڈز لینے پرعمران خان کی نااہلی اور توہین عدالت کے معاملے پر الگ الگ سماعت ہوئی سماعت کے دور ان عمران خان کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کاریکارڈ جمع نہ کرایا جاسکا۔درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی تک جواب نہیں آیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ جواب داخل کرانے میں سنجیدہ ہے یا نہیں تو پی ٹی آئی فیصل چودھری نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ شاہد گوندل برطانیہ گئے ہوئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی پرجواب جمع کرادیاجائیگا جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت بائیس جون تک ملتوی کردی۔دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی فنڈنگ پر جے آئی ٹی بنی تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائینگے ۔انہوں نے دھرنوں کے دوران بوریوں میں پیسے آنے اور بنی گالہ لے جائے جانے کا بھی الزام عائد کیا،تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کے چیف الیکشن کمشنراعظم سواتی امیدوار عمران خان کے کیمپین منیجر بن گئے ہیں جبکہ بوگس انٹرا پارٹی الیکشن کراکے جعلی قیادت مسلط کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی/فنڈنگ کیس


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain