تازہ تر ین

”جے آئی ٹی یا جیمز بانڈ کی فلم “،مسلم لیگ ن کا انوکھا بیان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ہے یا جیمز بانڈ کی سنسنی خیز فلم؟ شوگر لیول کم ہونے کی خبر کیوں چلائی گئی۔تحقیقات کمرے میں حسین نواز کی تصویر لیک کرنے کا کیا مقصد۔ جوڈیشل اکیڈمی کی عمارت سے متعلق تمام انتظامات جے آئی ٹی کے پاس ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون سے آصف کرمانی نے کہا جے آئی ٹی پر تحفظات کے بارے میں سپریم کورٹ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔ حسن اور حسین نواز تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہورہے ہیں۔ حسن اور حسین نواز نے عدالتی احکامات کا احترام کیا ہے۔ حسین نواز کی پیشی کے موقع پر ایمبولینس بلائی گئی مگر وجہ نہیں بتائی گئی حسین نواز کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو شدید تشویش رہی۔ انہوں نے سوال کیا کہ حسین نواز کے چاہنے والوں کو کیوں اضطراب میں رکھا گیا۔ وجہ بتائی جائے تحقیقاتی کمرے میں حسین نواز کی تصویر لیک کرنے کا کیا مقصد تھا۔ ہمارے ہاتھ صاف ہیں اللہ کے رحم وکرم پر یقین رکھتے ہیں توقع ہے سپریم کورٹ جے آئی ٹی سے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرائے گی۔ آصف کرمانی نے مزید کہا کہ حسین نواز کی تصویر کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ یہ جے آئی ٹی ہے یا جیمز بانڈ کی سنسنی خیز فلم؟ جمعہ کوحسین نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ اداروں کے درمیان کوئی تصادم پیدا نہیں ہورہا۔ کچھ لوگوں کو خواہش ہوسکتی ہے کہ تصادم ہو۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا کہ سیاسی مخالفین پراپیگنڈہ کررہے ہیں کہ ہم جے آئی ٹی پر بلاوجہ اعتراض کررہے ہیں ہمارا مقصد جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانا نہیں بلکہ اپنے تحفظات کا اظہار کرنا ہے۔ مسلم لیگن پر ایسے الزامات لگا کر منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے تصویر جاری کرکے ہماری تضحیک کرنے کی کوشش کی گئی طارق فضل چودھری نے مزید کہا یقین ہے کہ عدالت عظمیٰ ہمارے تحفظات دورکرے گی۔ مسلم لیگ ن کے کنونشن میں عدلیہ کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا حلف لیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات پر اگر جانبداری کے بادل چھا جائیں تو پھر معترض نہ ہوں تو کیا کریں؟ جے آئی ٹی کے دو ارکان بارے شروع سے معلوم تھا لیکن ان کے تضحیک آمیز رویئے بارے معلوم نہیں تھا۔ عدالت سے جے آئی ٹی کے رویئے بارے درخواست کی ویراعظم تعاون نہ کرنا چاہتے تو جے آئی ٹی کو اتنے وسیع اختیارات نہ دیتے اس کے باوجود اگر لوگوں پردباﺅ ڈالا جارہا ہے تو اس کاصاف مطلب ہے کہ شواہد کوئی نہیں ہیں زبردستی ڈرا دھمکا کر انگوٹھے لگوا کر وزیراعظم پر دباﺅ ڈالا جائے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بنیاد ملک میں انصاف کے قیام اورنیا پاکستان تشکیل دینے کیلئے کی تھی جس کیلئے انہوں نے ملک کو نئی نوجوان قیادت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن افسوس اس امرکا ہے کہ تحریک انصاف میں نئی نوجوان قیادت تو درکنار‘ عمران خان نے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے دیگر جماعتوں کے موسمی اورکرپٹ سیاستدانوں کو اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اقتدار کے پجاری آج پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف کا رخ کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے شر ےف فےملی کے احتساب کو دنےا کا انوکھا احتساب قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی انکوائری کررہی ہے یا کوئی فارمولہ تیار کررہی ہے؟ یہ رویہ افسوسناک ہے۔ جے آئی ٹی کا تحقیقات کا طریقہ ٹھیک نہیں، متنازعہ فیصلہ قبول کرنا مشکل ہوگا‘ جے آئی ٹی مےں پےش ہونے ےا نہ ہونے کا فےصلہ وزےر اعظم نوازشرےف خود کر ےں جبکہ ان کے بچنے پےش ہوچکے ہےں باقی اب کےا رہ گےا ہے ؟عمران خان اس وقت سے ڈریں جب انہیں پیش ہونا پڑے گا۔ پروےز مشرف کے دور سے بھی بدترانداز مےں انٹرو گےشن کی جا رہی ہے ‘عمران خان کو سات گھنٹے کھڑے ہونا پڑا تو وہ بے ہوش جائیں گے‘ جے آئی ٹی کی واٹس ایپ اسٹوری کا واضح اور مدلل جواب سامنے آنا چاہےے حسین نواز کی تصویر کون سامنے لایا واضح ہونا چاہےے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ عمر چیمہ نے جو باتیں بیان کیں اس سے تصویر کے معاملات کلیئر ہونے چاہےے اگر جے آئی ٹی پر سوالات اٹھتے رہے تو معاملہ شفاف نہیں رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain