اسلام آباد(آئی این پی)سینٹ میں پارلیمنٹ لاجز کو غیر محفوظ قرار دیدیا گیا۔ لاجز میں چوہوں سے بھی لڑائی ہو رہی ہے ‘ شراب ا ور چرس پینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ‘ چوہوں کی صفائی کیلئے خیبر پختونخوا سے منصوبہ مستعار لیا جائے ۔ اس امر کا اظہار جے یوآئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے نکتہ اعتراض پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود لاجز میں نوجوانوں کو چرس پیتے دیکھا ان سے اس بارے میں پوچھا تو نوجوانوں کا کہنا تھا کہ چرس پینے تو معمولی ہے ۔ آج ایم این اے کے کمرے میں مہمان آئے ہوئے ہیں اس لئے کمرے سے باہر پی رہے ہیں۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ان لڑکوں نے مجھے ایم این اے اور لاج نمبر بھی بتایا۔ ہم قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں پارلیمنٹ لاجز پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ ہو چکا ہے یہاں پارلیمنٹ لاجز میں شراب نوشی ہو رہی ہے ‘ چرس پی ج ارہی ہے۔ چوہوں سے بھی لڑائی ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز تراویح سے واپس آیا تو وں نے 4 مرے ہوئے چوہے دکھائے۔ بجٹ میں چوہوں کی صفائی کیلئے کچھ نہیں کر سکتے تو خیبر پختونخوا سے یہ منصوبہ مستعار لے لیں۔