تازہ تر ین

پاکستان میں70 لاکھ مشکوک افرادکا انکشاف

اسلام آباد (اے این این) ملک میں مردم شماری کے دوران مشکوک افرادوخاندانوں کی نشاندہی کیلئے شماریات ڈویژن نے نادراکی مدد سے سترلاکھ افرادکی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا جس پرقومی خزانہ سے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے شماریات ڈویژن کی جانب سے دورجدیدکے تقاضوں کو یکسر نظراندازکرتے ہوئے ملک میں مینل طریقہ کارکے تحت پہلے سے طباعت شدہ پرفارموں پر ہی تمام افراد اور ان کے خاندانوںکامکمل ڈیٹاجمع کیاگیا۔ شماریات ڈویژن کومینل طریقہ کار اختیارنہ کرنے پر نادرا اور قانون نافذکرنے والے اداروںنے مینل طریقہ کارکی سکیورٹی نقطہ نظرکے تحت مخالفت کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ مینل فارمزکی بجائے نادراسے نیاسافٹ ویئر تیار کروایاجائے جس میں مردم شماری کے آغازسے ہی ایک جانب توتمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہو پائے گا تو دوسری جانب مشکوک افرادوخاندانوں کی بھی ساتھ ساتھ ہی نشاندہی وتصدیق کا عمل تیزی کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain