اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے حقیقت میں ملک نور کے 22 لاکھ روپے دینے ہیں۔ شیخ رشید سے جو سلوک پارلیمنٹ کے باہر ہوا پہلی بار نہیں اس سے پہلے ہی 6 بار ہو چکا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ 22 لاکھ روپے تو شیخ رشید کو ادا کرنا ہی پڑیں گے اور ان کے پاس پیسے بھی ہیں پر دے کیوں نہیں دیتے۔ اگر شیخ رشید کے پاس پیسے نہ ہوتے تو ہم ارکان اسمبلی ان کا قرض ادا کر دیتے۔ شیخ رشید سے پوچھا جائے کہ جب بھی جاپان گئے تو کیا ملک نور کے پاس نہیں ٹھہرتے تھے۔