اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عو امی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری جیب خالی ہونے کے بعد اب زکوة اور صدقات کی مد میں کینیڈا کا خرچہ لینے آئے ہیں، ماہ رمضان میں طاہر القادری کو سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا واقعہ یاد آ جاتاہے۔ پوری قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ طاہر القادری کی اہمیت کیا ہے، جیسے ہی ماہ رمضان آتا ہے تو طاہر القادری کو سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی شدید یاد آنے لگتی ہے اور وہ اس بابرکت مہینے میں زکو? اور صدقات کی مد میں پیسے اکٹھا کر کے کینیڈا کا خرچہ نکلتے ہیں اور پھر ایک سال کے لئے غائب ہو جاتے ہیں۔ طلال چودھری نے کہاکہ طاہر القادری اب تک عدالتوں یا پولیس سٹیشن میں توپیش نہیں ہوئے ہیں لیکن پیسے بٹورنے کے لئے پاکستانی قوم کے سامنے حاضر ہو جاتے ہیں۔