اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے پاناما عمل در آمد کیس کی گذشتہ کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے سر براہ نے متفرق درخواست میں تحقیقات میں درپیش رکاوٹوں کا ذکر کیا ہے اور ان رکاوٹوں کی وجہ سے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں تاخیر ہو سکتی ہے، ایک صفحہ پر مشتمل عدالت عظمی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے 60روز کی ڈیڈ لائین میںسے30روز گزر چکے ہیںعدالت نے حکم دیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل جے آئی ٹی کے سر براہ کی درخواست پر تحریری جواب دیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ حسین نواز کی تصویر تصویر لیک ہونے کے معاملے پر جے آئی ٹی سر براہ پہلے ہی رپورٹ دے چکے ہیںایڈیشنل اٹارنی جنرل جے آئی ٹی کی حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے حوالے سے جمع کرائی گئی رپورٹ کا جائزہ لیںاور اگر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کہیںتو رپورٹ کوعام (پبلک)کیا جائے۔عدالت نے کہاہے کہ رپورٹ پبلک کرنے پر رپورٹ کی کاپی حسین نواز کے وکیل کو بھی فراہم کی جائے۔