تازہ تر ین

عید کارڈز کی روایت کیوں دم توڑ گئی ؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) واٹس ایپ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کی جدید ٹیکنالوجی کے فروغ نے عید کارڈز کی خریداری میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی کردی، عید سے قبل ہی بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کو بڑے ذوق و شوق سے عید کارڈز کے ذریعے مبارکباد دیتے تھے لیکن اب اس رجحان میں کمی آ گئی ہے۔ عید کارڈ فروخت کرنے والے ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ بہت کم تعداد میں لوگ عید کارڈ کی خریداری کیلئے آتے ہیں اگرچہ ہر سال خوش نما اور دیدہ زیب عید کارڈ فروخت کیلئے لاتا ہے، تاہم لوگوں کی دلچسپی میں کمی آ رہی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ واٹس ایپ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر عید کی مبارکباد عید کارڈکا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔ عیدکارڈ ایک یادگاری پیغام ہوتا ہے جو خصوصی طور پر محبت اور خلوص کا احساس دلاتاہے۔ دوسری جانب عید کارڈز خریدنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال اپنے تمام رشتہداروں کو باقاعدہ عیدکارڈ بھیجتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ روایت قائم رہنی چاہیے عیدکارڈ مشرقی روایت ہے جو طویل عرصہ سے جاری ہے۔ اس نے کہا کہ ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ عید کارڈ کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain