ڈاکٹرنوشین عمران
چھوٹے سے لیموں کے بیشمار فائدے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق ٹماٹر کی طرح لیموں بھی ایک پھل ہے جسے ہمیشہ سبزیوں میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور لیموںکی کاشت اور استعمال کرنے والے ممالک میں چین‘ بھارت‘ میکسیکو سرفہرست ہیں۔ وٹامن سی کے علاوہ وٹامن بی 1‘ بی 5 ‘بی 6‘ بی 9‘ کیلشیم‘ آئرن‘ پوٹاشیم‘ کاپر‘ میگنیشیم کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ اور کئی ایسے جز اور کیمیکل ہیں جو خون کو صاف رکھتے ہیں‘ ہاضمے میں مدد دیتے ہیں۔ لیموں پانی (بغیر چینی یا نمک) پینے سے معدے میں ایسے ایسڈ شامل ہو جاتے ہیں جن کا کام جگر سے آنے والے ”باٹل“ سے ملتا ہے۔ اس طرح ان کی موجودگی میں جگر کو ہاضمے کے لیے زیادہ باٹل نہیں بنانا پڑتا اور ہاضمہ میں بھی مدد ملتی ہے۔ لیموں کے اجزا خوراک میں شامل ضروری اجزا کو خون میں جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس طرح کسی حد تک انسولین والا کام سرانجام دیتے ہیں۔
وٹامن سی جسم میں مدافعاتی نظام کی مددگار ہے اس کی موجودگی میں مدافعاتی نظام کے لیے کام کرنے والے سفید خلیے بڑھ جاتے ہیں۔ وٹامن سی کی مناسب مقدار کے باعث جسم بار بار ہونے والی انفکشن اورالرجی سے محفوظ رہتا ہے۔ لیموں ملا پانی روزانہ پیتے رہنے کا ایک اور فائدہ جسم اور خون سے مضر مادوں کی صفائی بھی ہے۔ لیموں کی اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں کے باعث یہ صرف خون صاف رکھتا ہے بلکہ بڑی آنت میں بھی فضلے کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔
جلد پر وٹامن سی لگانے سے بھی وہی فائدے حاصل ہو سکتے ہیں جو اسے پینے سے ملتے ہیں یہ جلد پر اینٹی آکسیڈنٹ کام کرتا ہے اورجلد کے خلیوں کی بھی صفائی کرتا ہے۔ جلد کے نیم مردہ خلیوں کالیجن کی کمی کو پورا کرتا ہے‘ چہرے کی جھریاں دور کرتا ہے‘ ایکنی ختم کرتا ہے‘ میلائن کم کرتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔ لیموں پانی کا روزانہ استعمال کچھ عرصے میں جسم کی فالتو جمع شدہ چربی کو پگھلانا شروع کر دیا ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔ لیموں پینے سے معدے اور آنت کے اندر نیگٹو چارج کیمیکل بنتے ہیں جو خلیوں میں جا کر توانائی بڑھاتے ہیں۔ آپ محسوس کریں کہ تھکن‘ کمزوری اور بے زاری کے وقت لیموں اور پودینہ لینے سے آپ توانائی اور تروتازہ محسوس کرنے لگیں گے اور موڈ بہتر ہو جائے گا۔ حکمت کے مطابق تازہ یا نیم گرم پانی میں لیموں چھلکے سمیت ڈال کر پیر اس پانی میں ڈل دیں اس سے پیروں کی سوزش کم ہو گی‘ پٹھوں کوآرام ملے گا اور درد میں کمی ہو گی۔ برسات کے موسم میں ملیریا اور ہیضہ سے امراض سے بچاﺅ کے لیے روزانہ لیموں ضرور لیں۔ لیموں کے بائیوفلیسونائڈ‘ پیکشن‘ وٹامن سی اسے قوت مدافعت بڑھانے والا‘ سوزش کم کرنےوالا‘ الرجی انفکش سے بچاﺅ دلانے والا‘ زخم ٹھیک کرنے والا‘ توانائی فراہم کرنے والا‘ چربی پگھلانے والا‘ فاضل مادے صاف کرنے والا بناتے ہیں۔
٭٭٭