اوول (خصوص رپورٹ)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ا ختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ایونٹ کا فائنل 18جون کو اوول میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کو روایتی حریف اوردفاعی چیمپئن بھارت کاچیلنج درپیش ہوگا۔ انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت فیصلہ کن مرحلے میںجگہ بنا رکھی ہے، یونٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ جبکہ دفاعی چیمپئن بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوبارہ 18جون کو میگاایونٹ کے فائنل میں مد مقابل ہوں گی، اس سے قبل کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ بھارت کے ہاتھوں ابتدائی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم نے جاندارکم بیک کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اوراب اس کے پاس فائنل جیت کر نہ صرف بھارت سے بدلہ چکانا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کرنئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے، بھارتی ٹیم نے پورے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کیا اس لئے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان سے مقابلہ ہمیشہ بڑا رہا ہے ٹیم پر کوئی پریشر نہیں بھارت بآسانی چیمپئنز کا ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔ پوری ٹیم پاکستان سے ٹاکرے کیلئے باتاب ہے ، دوسری جانب پاکستانی قائد کا کہنا ہے کہ بھارت میچ کو احسان نہ لے ان کے فتح کے خواب چکنا چور کردینگے۔