اسلام آباد (آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تماشہ دیکھا جیسے نیلسن منڈیلا نے کوئی کارنامہ کیا ہو، نواز شریف ایسے ہاتھ ہلا رہے تھے جیسے پیش ہوکر احسان کیا ہو،نواز شریف پر منی لانڈنگ کا الزام ہے کہا جارہا ہے فیصلہ ٹھیک نہ آیا توقوم نہیں مانے گی‘عدالت کا فیصلہ آپ کیسے مانیں گے‘ہم آپ سے منوائیں گے، جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جارہا ہم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ،تمام سرکاری ادارے جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں‘میاںصاحب اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں قطری کا خط فراڈ نہیں ‘خواجہ آصف کرمانی کا خواتین سے متعلق بیان شرمناک ہے‘اس پر ایکشن لینا چاہیے ،پیپلز پارٹی کے جو لوگ پی ٹی آئی میں آئے ہیں ان پرکرپش کا کوئی چارج نہیں ‘زرداری صاحب کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے۔ جمعہ کو پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں اکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا کرپشن ہے۔نواز شریف نے غلط بیانی کی کہ ان پر کرپشن کا الزام نہیں ۔نوا زشریف پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ملک مقروض ہے ۔ہمیں قرضے لینے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوا سال سے یہ پوچھا جارہاہے۔کہ آپ کی پراپرٹیز باہر ہیں تو بتائیں۔قطری نے بھی جھوٹ بولا۔سچ ہوتا بیک ٹرانزیکشن دیتا۔کوشش کی جارہی ہے کہ نواز شریف پھر سے بچ جائیں۔ان کا احتساب پہلی بار ہورہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جس جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھائیاں بانٹی گئیں۔ آج اس پر تنقید ہورہی ہے۔رانا ثناءاللہ کہہ رہے ہیں۔کہ فیصلہ ٹھیک نہ آیا تو قوم نہیں مانے گی۔ووٹ لے کر منتخب ہونے سے کیا اپ کو کرپشن اک لائسنس مل جاتا ہے۔ عدالت کا فیصلہ آپ کیسے نہیں مانے گئیں۔ فیصلہ ہم آپ سے منوائیں گے۔ انہوں نے کہا مغرب اور امریکہ میں جو حکمران کرپشن پر نکالے گئے وہ بھی مینڈیٹ لیکر آئے تھے۔ قوم ترس رہی ہے کہ کسی ڈاکو کا احتساب ہو۔میاں اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں قطری کا خط فراڈ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹٰیں پیدا کررہے ہیں۔سپریم کورٹ نوا ز شریف سے استعفا لے۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں تقریر کی جس میں قطری کا ذکر ہی نہیں تھا۔نواز شریف سپریم کورٹ گئے تو وہاں بیان میں قطری خط لے آئے۔تحریک انصاف 2018کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی سب کو معلوم ہے انھوں نے لندن کے فلیٹ 90کے دہائی میں خریدے قطری سے کہتا ہوں کے صرف اپنی بینک ٹرانزیکشن دکھا دیں ۔ادارے مضبوط ہوں تو کرپٹ حکمران کچھ نہیں کرسکتا۔نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی فیکٹریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا خواتین سے متعلق بیان شرمناک ہے۔ایک وزیر ایسا بیان دیتا ہے۔اس پر ایکشن لینا چاہیے۔تصویر میںجو شکل تھی سب کو پتہ ہے۔انھوں نے ہارنا ہے ۔ایک ٹیم نے جیتنا ہے۔دوسری کو ہارنا ہے۔ اتوار کو بھارت کی ٹیم کی ایسی شکل ہوگی جیسی ان کی ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ پی ٹی آئی میں آئے ہیں ۔ان پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں ۔خیبر پختونخوا میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل ہے تو بتائیں۔ نوازشریف کو تحقیقات تک مستعفی ہوجاناچاہیے۔ نواز شریف اور زرداری کو فرشتے بھی دے دیئے جائیں تو چوری نہیں رکے گی کیونکہ رہنما ٹھیک نہیں۔ آصف زرداری کی ڈرائی کلیننگ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ہونا بڑا ظلم ہے اور ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اگر وزیراعظم بنا تو کبھی ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دوں گا۔ خواجہ آصف نے خواتین سے متعلق نامناسب زبان استعمال کی جس کی سخت مذمت کرتے ہیں اس حوالے سے نوازشریف اور مریم نواز کو کارروائی کرنی چاہئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ سازش نہیں انکشاف تھا۔ وزیراعظم کو مظلوم بننے کا بڑا شوق ہے جب بھی کرپشن بارے سوال کیا جاتا تو طوطا مینا کی کہانی سنانے لگتے ہیں۔ قوم اب ان کی مظلوم شکل سے دھوکہ نہیں کھا سکتی۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے مے فیئر فلیٹس کی ملکیت تب قبول کی جب وہ سامنے آ چکے تھے۔ انہوں نے سیاست میں آنے کے بعد ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بنائیں قطری خط فراڈ ہے۔ قطری کی چھتری اب ان کے سر سے اٹھ چکی ہے۔ قطری خط رد ہونے کے بعد انہوں نے معمول کے مطابق تصادم کا راستہ اختیار کیا اور عدالت اور جے آئی ٹی نے یہ حملے شروع کر دیئے۔