لندن(نیوز ڈیسک ) سکول ، کالجوںاور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل اور ہر شخص کی خواہش ہو تی کہ اچھی سے اچھی نوکر ی حاصل کی جائے تاہم ماہرین نے ملازمت کے خواہشمندوں کو ایسا گر بتا دیا ہے جس سے نوکر ی ملنے میں کافی مدد مل سکتی ہے ، کیونکہ ملازمت کیلئے انٹرویو ایک انتہائی اہم اور مشکل کام ہے جس کے لئے ہزاروں کتابیں شائع ہوچکی ہیں، ملازمت حاصل کرنے والا شخص انٹرویو کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف ترکیبیں آزماتا ہے ، لیکن وہ بعض اوقات ان ترکبوں میں جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے ناکام ہو جاتا ہے اور ایسے افراد کیلئے ماہرین کی ایک نئی تحقیق سامنے آ ئی ہے .
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نفسیات کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تحقیق سے پتہ معلوم ہو تا ہے کہ جاب انٹرویو کے دوران ایسے افراد جو سچ بولتے ہیں اور اپنی خوبیوں کے ساتھ ساتھ خامیوں کا بھی ذکر کرتے ہیں، انہیں ایسے افراد کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جو زیادہ اہل ہونے کے باوجود جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ماہرین نے انٹرویو کے دوران سچ بولنے والوں کے لئے “سیلف ویری فکیشن” کی اصلاح کا استعمال کیا ہے اور ایسے افراد سے متعلق کہا ہے کہ ایسے افراد انٹرویو کے دوران اپنی خامیوں سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کو نظرانداز نہیں کرتے اور اپنی حقیقی شخصیت کو ظاہر کرنے سے بھی خوفزدہ نہیں ہوتے۔
ڈاکٹرسیلیا اور ان کی ٹیم نے ایک ہزار 240 اساتذہ پر تحقیق کی جنہوں نے ملازمت کے حصول کے لئے انٹرویو دیئے جس کے بعد نتائج اخذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اساتذہ جنہوں نے اہلیت ہونے کے باوجود انٹرویو کے دوران غلط بیانی سے کام لیا انہیں نوکری نہیں ملی اور ایسے افراد کی تعداد 90 فیصد تھی جب کہ 10 فیصد افراد اعلیٰ معیار پر اترنے کے ساتھ سب کچھ سچ بتانے والوں میں شامل تھے۔