لاہور ( این این آئی) پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے مل گئے، 6رکنی قومی ٹیم کل (پیر )کو ایشین چمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگی، ایک کھلاڑی اور آفیشل کو ویزہ جاری نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ بھارت کے شہر بھونیشور میں شروع ہوگی جس کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھارت کے ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔پاکستان ایتھلی ٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل ریٹائیرڈ اکرم ساہی نے بتایا کہ پاکستان کی چھ رکنی ٹیم چار سو میٹر ریس میں حصہ لے گی، چار سو میٹر رکاوٹوں والی دوڑ اور ریلے میں بھی پاکستان ٹیم حصہ لے گی۔اسلامک گیمز میں اسی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، پاکستان کی چھ رکنی ٹیم میں نوکر حسین، محبوب علی، مظہر علی، وقار یونس، اسد اقبال اور ندیم ارشد شامل ہیں ۔نشاط علی کو ویزہ جاری نہیں ہوا ان کی جگہ وقار یونس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔