تازہ تر ین

ورلڈ الیون کا دورہ دیگر ٹیموں کی آمد کا راستہ کھول دے گا

کراچی( بی این پی )آئی سی سی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ورلڈ الیون کا دورہ دیگر ٹیموں کی آمد کا راستہ کھول دے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان آنے والی ورلڈ الیون لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جو انٹرنیشنل سٹیٹس کے حامل ہوں گے۔ آئی سی سی نے ان میچوں کے پاکستان میں کامیابی سے انعقاد کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کیلئے تمام تر تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی تفصیلات سامنے آجائیں گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق ستمبر میں ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کئی اعتبار سے ایک خوش آئند اقدام ہو گا اور امید ہے کہ اس کے بعد دوسری ٹیموں کی پاکستان آمد کا راستہ بھی کھل جائے گا تاہم اس حوالے سے محض اچھی امید ہی کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون پاکستان کے دورے میں 21 ،23اور 27ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس میں عالمی کرکٹ کے کئی بڑے اور نامور کھلاڑی شامل ہوں گے۔ مکی آرتھر کے مطابق دورے پر آنے والی ٹیم کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے جیسے کہ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے گئے تھے اور اس کے بعد پوری امید ہے کہ آئی سی سی کا یہ اقدام ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں ماضی کی طرح بحال کر دے گا جس کے پاکستانی منتظر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain