تازہ تر ین

مہندرا سنگھ دھونی کا 2 سالہ انتظار ختم

نئی دہلی(اے این این) مہندرا سنگھ دھونی کا مین آف دی میچ ایوارڈ کیلئے 2 سالہ انتظار ختم ہو ہی گیا۔انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 78 کی ناقابل شکست اننگز سے ٹیم کی 93 رنز سے فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ دھونی کے کیریئر کا 21 واں مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، وہ اس وقت کیریئر میں سب سے زیادہ یہ اعزاز پانے والے کرکٹرز کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر ہیں،62اعزازات سچن ٹنڈولکر نے اپنے نام کیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain