تازہ تر ین

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز نے بڑی قربانی دیدی

کراچی(صباح نیوز)آ ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے بڑی قربانی دیدی ، بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجی ٹی وی کی جانب سے ملنے والی بڑی رقم کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کا کہہ کر اپنے حصے میں آنیوالی رقم کے بڑے حصے کی قربانی دیدی ۔ نجی ٹی وی کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کئے جانیوالے پروگرام میںجب قومی ٹیم کے لئے 1کروڑ روپے کا اعلان کیا تو کھلاڑیوں کی کار کر دگی کی بنیاد پر فارمولا بنا رہی تھی لیکن کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا تو اینکر نے سر فراز سے پوچھا تو سر فراز نے کہا کہ آ پ یہ سب چھوڑیں ، جتنا بنتا ہے سب کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کر دیں جبکہ سرفراز کے حصے میں ایک بھار ی رقم بن رہی تھی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain