نئی دہلی (این این آئی) ایشین ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں شرکت کرنے کےلئے پاکستان کی ٹیم بھارت پہنچ گئی ¾ پاکستان ٹیم ایونٹ کی دو کیٹگریز میں شرکت کرے گی ۔ایشین ایتھلیٹکس چمپئن شپ 6جولائی سے بھارت کے شہر بھونیشور میں شروع ہوگی ¾پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز بھارت پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کی چھ رکنی ٹیم چار سو میٹر ریس میں حصہ لے گی ¾چار سو میٹر رکاوٹوں والی دوڑ اور ریلے میں بھی پاکستان ٹیم حصہ لے گی ¾ اسلامک گیمز میں اسی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔پاکستان کی چھ رکنی ٹیم میں نوکرحسین،محبوب علی،مظہرعلی،وقاریونس،اسداقبال اورندیم ارشدشامل ہیں۔