اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر جے آئی ٹی کی جانب سے ان کے ساتھ مقرر خاتون پولیس افسر اے ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کا دختر اول کو سلیوٹ ، جھک کر گرا ہوا قلم اٹھا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر جے آئی ٹی کی جانب سے ان کے ساتھ مقرر خاتون پولیس افسر اے ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کا دختر اول کو سلیوٹ ، جھک کر گرا ہوا قلم اٹھا کر دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اے ایس پی ارسلہ سلیم کی جانب سے دختر اول مریم نوازکوجے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی آمد پر گاڑی سے اترتے ہوئے سلیوٹ اور جھک کر ان کا زمین پرگرنے والا قلم اٹھا کر دینے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ پولیس افسر کا اس طرح ذاتی ملازمین کی طرح برتاﺅ شرمناک ہے۔ مریم نواز کیونکہ کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھتیں اس لئے اس طرح ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا انہیں سلیوٹ کرنا پروٹوکول اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، ویسے بھی مریم نواز اپنے خاندان پر لگنے والے کرپشن الزامات کے سلسلے میں مقرر کردہ جے آئی ٹی میں تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہو رہی تھیں ان کے ساتھ سرکاری اعلیٰ عہدیدار کا ذاتی ملازم کی طرح برتاﺅ مناسب نہیں۔