تازہ تر ین

بھارت کےخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کےلئے گیل ویسٹ انڈین سکواڈ میں شامل

جمیکا (این این آئی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے بھارت کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کےلئے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ کرس گیل اور کرکٹ بورڈ کے درمیان مالی معاملات پر تنازع چلا آرہا تھا جس کی وجہ سے گیل قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر رہے تھے۔ تاہم سلیکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرس گیل پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں بھارت کے خلاف 9 جولائی کو کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کےلئے طلب کرلیا ۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کنگسٹن کے سبینا پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لئے لینڈل سیمنز کی جگہ کرس گیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کرس گیل نے آخری مرتبہ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں کرس گیل ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں جنہوں نے 2 سنچریوں کی بدولت 35اعشاریہ32 کی اوسط سے 1519 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 145اعشاریہ49 ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیئرمین سلیکٹرز کارٹنی براﺅن کا کہنا ہے کہ کرس گیل کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہونے پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی شمولیت سے ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔بھارت کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کے لئے ویسٹ انڈیز کا 13 رکنی اسکواڈ کپتان کارلوس بریتھ ویٹ، سیمول بدری، کرس گیل، رونس فورڈ بیٹن، ایون لیوس، جیسن محمد، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، رومین پاویل، مارلن سیموئلز، جیروم ٹیلر، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیم پر مشتمل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain