کارڈف(آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں اپنے پہلے ہی مقابلے میں دھوم مچا دی ۔انگلش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے ہیمپشائر کوگلیمورگن پر22 رنزسے فتح دلا دی، ٹاس جیتنے والی فاتح الیون نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 167رنز جوڑے، ناکام سائیڈ جوابی اننگز میں 9 وکٹ پر 145رنز تک محدود رہی، گراہم واگ 50 رنزبنانے میں کامیاب رہے، آفریدی نے 20رنز کے عوض 4 شکارکیے۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں ڈونلڈ اور کرن کارلسن کو پوولین چلتا کیا اور پھر کپتان جیکس روڈولف اور وکٹ کیپر کرس کک کی وکٹ حاصل کرکے گلیمورگن کی کمر توڑ دی۔