تازہ تر ین

ویرات کوہلی کی ہنڈیا بیچ چوراہے کس نے پھوڑی ،دیکھئے دلچسپ خبر

لاہور (ویب ڈیسک)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا فائنل میچ مدتوں یاد رکھا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔یوں تو اس میچ کے تمام لمحات ہی قابل ذکر ہیں، خواہ وہ محمد عامر کی باﺅلنگ ہو یا محمد حفیظ اور اظہر علی کی عمدہ نصف سنچریاں، لیکن فخر زمان کی سنچری ان سب پر بھاری ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک جانب فخر زمان جہاں بھارتی باﺅلرز کی گیند بازی کا سامنا کر رہے تھے تو دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے منہ سے نکلنے والے ”شعلوں“ کا مقابلہ بھی انہوں نے کچھ اس طرح کیا کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ فخر پاکستان نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انتہائی دلچسپ بات بتائی کہ جب وہ اور اظہر علی بیٹنگ کر رہے تھے تو ویرات کوہلی مسلسل یہ بات کہہ رہے تھے کہ ”ارے۔۔۔! ایک وکٹ نکل جائے تو یہ سارے آ?ٹ ہو جائیں گے۔ بس ایک کو نکالو جلدی۔“
لیکن پھر میچ میں جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، پاکستانی بلے بازوں نے تو بھارتی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا مگر بھارتی بلے بازوں نے شائد ویرات کوہلی کی یہ بات پوری کرنے کی ٹھان لی تھی اور ایک وکٹ نکلنے کی دیر تھی، پھر سب ہی آﺅٹ ہوتے چلے گئے اور یوں تاریخ میں بھارت کی بدترین شکست رقم ہو گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain