راولپنڈی (صباح نیوز) شعیب اختر کے آبائی گھر کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انسان کو اپنی بنیاد نہیں بھولنی چاہیے۔جب بھی راولپنڈی آتا ہوں تو اپنے آبائی گھر کا دورہ ضرور کرتا ہوں۔ پاکستان کے مایہ ناز اور دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی گئی جس نے خاصی دھوم مچائی ہے۔ یہ تصویر شعیب اختر کے آبائی گھر کی ہے جو راولپنڈی میں واقع ہے۔ شعیب اختر کی جانب سے کہنا ہے کہ انسان کو اپنی بنیاد نہیں بھولنی چاہیے۔میں جب بھی راولپنڈی آتا ہوں تو اپنے آبائی گھر جہاں میری پیدائش ہوئی وہاں کا دورہ ضرور کرتا ہوں۔ شعیب اختر کی اس تصویر کو کرکٹ کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ بات یقینی طور پر قابل تحسین ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے باوجود اپنی بنیاد کو نہیں بھولے۔