اسلام ا?باد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ن لیگ ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی ڈگری کیس میں ن لیگی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشننے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 4میں ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پی پی 4میں پولنگ 20اگست کو ہو گا جبکہ امیدوار 17سے 19جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست 30جولائی کو جاری کرے گا۔
