لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کا وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی صور ت میں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر غور جبکہ صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاﷲ وزیراعلیٰ پنجاب ہوسکتے ہیں۔پانامہ کیس کے سلسلے میں بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو انکوائری کے سلسلے میں دئیے گئے 60روز مکمل ہوچکے ہیں اور آج وہ اپنی مرتب کردہ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریگی۔اس حوالے سے پارٹی حلقوں میں مختلف آپشنز زیر بحث ہیں۔
