اسلام آباد (ویب ڈیسک) توہین عدالت کیس میں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کا سن کر لیگی رہنماءنہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ شیطان کو بھی پہلے وارننگ دی گئی تھی، جب میرے مو¿کل نے توہین ہی نہیں کی تو فرد جرم کیسی؟ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا سمندر میں اتریں گے تو ہی تیر سکیں گے، جیل نہیں بھیج رہے، فرد جرم عائد کر رہے ہیں۔ مقدمے کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
