تازہ تر ین

زمبابوے نے تاریخ رقم کر ڈالی

ہمبن ٹوٹا (نیوز ایجنسیاں) زمبابوے نے سری لنکا کو ون ڈے سیریزمیں مات دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی ہے۔زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔ آخری اور فیصلہ کن میچ میں 3 وکٹ سے فتح حاصل کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ مہندرا راجہ پاکسے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے 204 رنز کا ہدف 38.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنرز ہیملٹن مساکازا اور سولومن مائر نے 92 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ مائر 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مساکازا نے 86 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز بنائے۔اچھے آغاز کے باوجود زمبابوکے کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں جس کی وجہ سے ہدف کا حصول مشکل نظر آ رہا تھا، تاہم سکندر رضا نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ کپتان گریم کریمر 11 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے آکیلا دھنن جیا نے 47 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، لیستھ مالنگا نے 2 جبکہ اسیلا گونارتنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سکندر رضا مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ جارح مزاج اوپنر ہیملٹن مساکازا پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain