اسلام آباد ( آن لائن ) جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز بیرون ملک روانہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس جے آئی ٹی کی جانب سے اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونے کے بعد منظر عام پر آگئی ہے۔ رپورٹ میں شریف خاندان کی خلاف نیب میں کرمنل ریفرنس دائر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے فوری بعد وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ حسن نواز اتحاد ائیرویز کی پرواز سے ابوظہبی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔
