لندن(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق ومبلڈن کے مینزڈبلز پری کوارٹر فائنل میں ہارگئے،قومی ٹینس سٹار اورانکے جوڑی داررومانیہ کے فلورین مرجیا ابتدائی دوسیٹس جیتنے کے باوجود کامیابی اپنے نام نہ کرسکے۔پولینڈکے لوکازکوبوٹ اوربرازیل کے مارسیلو میلونے 6-7اور4-6سے ابتدائی سیٹس ہارنے کے بعداگلے تینوں سیٹس میں بالترتیب6-1،6-4اور6-2سے کامیابی سمیٹی۔