تازہ تر ین

نسیم اختر عالمی یوتھ سنوکر چمپئن بن گئے

بیجنگ(نیوزایجنسیاں) پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ نسیم اختر نے چین میں جاری عالمی انڈر 18 اسنوکر چیمپین شپ جیت لی۔نسیم اختر جونیرز کا عالمی ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئسٹ ہیں۔16 سالہ نسیم اختر نے فائنل میں میزبان چین کے کیوئسٹ پی فین لی کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی۔پنجاب کے شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے نسیم اختر نے ابتدائی فریمز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک موقع پر 1-3 سے پیچھے تھے تاہم انہوں نے پانچویں فریم شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 3-5 سے اپنے نام کر لیا۔ان کی جیت کا اسکور 20-62، 69-68، 37-71، 19-57، 127-06، 84-40، 61-37 اور 74-08 رہا۔نسیم اختر نے سیمی فائنل میں اپنے جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی حریف عامرنارڈیلہ کو0کے مقابلے میں 4فریمز سے شکست دی ، ان کی جیت کا سکور 74-19،82-0،90-21اور 89-42رہا۔اس سے قبل نسیم نے کوارٹر فائنل میں آسٹریا کے فلورین نیوبل کو 1کے مقابلے میں 4فریمز سے شکست دی تھی ،اس مقابلے میں ان کی جیت کا سکور 62-67،74-7،86-29اور74-8رہا تھا۔یاد رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے 2 کیوئسٹ شریک ہوئے۔ پاکستان کے حارث طاہر کو 16 کے راو¿نڈ میں ہم وطن نسیم اختر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نسیم اختر اور حارث طاہر اب بدھ سے چین میں ہی شروع ہونے والی انڈر 21 چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain