لندن (آئی این پی) قومی کرکٹ کپتان سرفراز احمد کا انگلش کاو¿نٹی یارک شائر سے معاہدہ ہوگیا۔ پی سی بی نے بھی کپتان کو این اوسی جاری کر دیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین 3 اگست سے کاو¿نٹی سے 5 میچز کھیلیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد پر کاو¿نٹی کرکٹ کے دروازے بھی کھل گئے۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد پی سی بی نے سرفراز کو قومی ٹیسٹ کی قیادت بھی سونپ دی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کا انگلش کاو¿نٹی یارک شائر سے بھی معاہدہ ہوگیا جس کے تحت سرفرازاحمد 3 اگست سے 5 میچوں میں یارک شائر کی نمائندگی کریں گے۔سرفراز احمد کاو¿نٹی کرکٹ کھیلنے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر ہوں گے۔ یارک شائر نے سرفراز احمد سے آسٹریلیا کے پیٹر ہینڈز کومب کے متبادل کی حیثیت سے معاہدہ کیا ہے۔ جبکہ کاو¿نٹی کے مقامی وکٹ کیپر جونی بیرسٹو انگلش ٹیم کے ساتھ مصروف ہیں۔ سرفراز احمد 27 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ 3 اگست کو ڈربی شائر کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کاو¿نٹی ڈیبیو کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ انگلش کاو¿نٹی سے کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان کے لئے آف سیزن میں صلاحیتوں میں بہتری کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔