لاہور(آئی این پی) پاکستان کے ہاکی امپائر حیدر رسول نے 100 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ حیدر رسول میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی امپائر ہیں۔ پاکستانی ہاکی امپائر حیدر رسول 100 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی امپائر بن گئے۔ حیدر رسول نےامپائرنگ سنچری جوہانسبرگ میں ہاکی ورلڈ لیگ میں مکمل کی ، حیدر رسول کو جرمنی اور ساو¿تھ افریقہ کے میچ میں انٹر نیشل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے گولڈن وسل بھی دی گئی۔حیدر رسول ایشین گیمز چیمپئینز ٹرافی ایشیا کپ جونئیر ورلڈ اور کامن ویلتھ سمیت کئی ایونٹس میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔