تازہ تر ین

ائیر وائن لنکن باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز زمبابوے نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنا لئے۔ کریگ ایروائن نے کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور وہ 151 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ رنگنا ہیراتھ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں شروع ہونےوالے ٹیسٹ میں زمبابوے کے کپتان گریم کریمر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہیملٹن ماساکڈزا اور ریجس چکابا 23 رنز کا آغاز فراہم کر سکے۔ چکابا 12 رنز بناکر رنگنا ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 38 کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گر گئیں۔ ہیملٹن ماساکڈزا 19 اور مساکنڈا 6 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شان ولیمز 22 ، سکندر رضا 36، پیٹر مور 19، میلکوم والر 36 اور گریم کریمر 13 رنز کر آﺅٹ ہوئے۔ کریگ ارون نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 151 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنایا۔

یہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز ہے۔ ڈونلڈ تریپانو24 رنز پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ رنگنا ہیراتھ نے چار اور اسیلا گونارتنے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain