تازہ تر ین

پاکستانی کھلاڑی امریکی ویزوں سے محروم

لاہور(اے این این) امریکی ویزے نہ ملنے پر پاکستان کی باکسنگ اور ٹینس ٹیم کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت سے محروم ہو گئی۔کامن ویلتھ یوتھ گیمز کا انعقاد 18 جولائی سے امریکہ کے قریب بہاماس جزیرے پر ہو رہا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کو میزبان ملک تک پہنچنے کیلئے امریکہ کا ٹرانزٹ ویزا درکار تھا، عیشا اور حارث نے ٹینس جبکہ ماجد، اسماعیل اور نقیب اللہ نے باکسنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی۔ پاکستان کے سوئمرز بسمعہ خان، کواف بہرام خان اور تین آفیشلز کو ویزے جاری ہوئے جو بہاماس روانہ ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain