تازہ تر ین

راجر فیڈرر نے تاریخ رقم کر دی

لندن (سپورٹس ڈیسک )ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے فائنل میچ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے کروشیا کے مارین چلچ کو شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کی ہے۔سات مرتبہ کے ومبلڈن چیمپیئن راجر فیڈر ومبلڈن کے سینٹر کورٹ میں مارین چلچ کو شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔پہلے سیٹ میں فیڈرر نے چلچ پر چھ ایک کے مقابلے میں چھ تین سے برتری حاصل کی۔دوسرا سیٹ بھی فیڈرر نے چھ ایک سے جیت لیا۔دوسرے سیٹ میں چلچ اس وقت روتے دکھائی دیے جب وہ سلپ ہو گئے اور میڈیکل ٹیم کو میدان میں آنا پڑا۔ تیسرے سیٹ میں چلچ نے کچھ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن پھر بھی فیڈرر چھ چار سے یہ سیٹ جیت گئے۔کروشیا کے مارین چلچ نے پہلی بار ومبلڈن کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔35 سالہ راجر فیڈرر نے ٹامس برڈک کو 6-7، 4-7، 6-7، 4-7، اور 4-6 کے فرق سے شکست دے کر 11 ویں مرتبہ ومبلڈن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔میچ جیتنے کے بعد فیڈرر کا کہنا تھا ‘ایک اور فائنل کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔’پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارین چلچ نے امریکا کے سیم کیوری کو شکست دی تھی۔دینا کے امیر کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر راجر فیڈرر ہیں، لیکن پہلے تین کھلاڑیوں سے اگر آمدنی میں ان کا موازنہ کیا جائے تو ان کے مقابلے میں لگ بھگ 30 ملین پیچھے ہیں۔ فیڈرر کی کل آمدنی 64 ملین ڈالر ہے، جس میں ٹینس سے وہ صرف چھ ملین ہے اور اشتہارات سے وہ 58 ملین کماتے ہیں۔ لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فیڈرر بیس سال سے ٹینس کھیل رہے ہیں اور اس کھیل کی مقبولیت میں اضافے اور عام لوگوں میں اس کھیل کی پہچان بنانے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain