لندن (آئی این پی ) پاکستان کے فاسٹ باﺅلر جنید خان نے انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرلیں اور لنکا شائر کو 5 وکٹوں سے فتح دلادی۔ محمد عامر گلیمورگن کے خلاف ایک وکٹ لے سکے۔ ان کی کانٹی ایسیکس اپنا میچ ہار گئی۔انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستان کے فاسٹ باﺅلرجنید خان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔ لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر نے اوورز کے کوٹے میں 24 رنز دے کر 3 کھلاڑی آٹ کئے اور ڈربی شائر کو 5 وکٹوں سے شکست سے دوچار کر دیا۔ ڈربی شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے ۔ جنید خان نے 3 وکٹیں لے کر ڈربی کی ٹیم کو 152 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جواب میں لنکا شائر نے مطلوبہ ہدف باآسانی 5 وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا۔ لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر محمد عامر ایسیکس کی جانب سے گلیمورگن کی صرف ایک وکٹ 37 رنز دے کر حاصل کرسکے۔ گلیمورگن نے میچ جیت لیا۔